23 ستمبر، 2024، 10:27 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85605449
T T
0 Persons

لیبلز

عراقچی نے صدر ایران سے منسوب بعض اقوال کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے

 تہران – ارنا –بعض ذرائع ابلاغ نے صدر ایران سے منسوب کرکے جو اقوال نقل کئے ہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔

 ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ صدر ایران نے امریکی ذرائع ابلاغ کے سربراہوں کے ساتھ نشست میں غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے  جرائم اور لبنان پر اس کے حملوں کی مذمت کی ہے۔  

ایران کے وزیر خارجہ نے بعض ذرائع ابلاغ کے اس دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کیا ہے  کہ ایران اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے تیار ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ جناب پزشکیان نے  ایسی کوئی بات نہیں کہی ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ جوکچھ کہا گیا ہے اس کے برعکس جناب پزشکیان نے نیویارک کے وقت کے مطابق آج صبح بعض امریکی ذرائع ابلاغ کے سربراہوں کے ساتھ نشست میں، غزہ ميں صیہونی حکومت کے جرائم اور لبنان پر اس کے حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ جرائم کسی بھی انسانی اور بین الاقوامی معیار سے مطابقت نہیں رکھتے۔  

 عباس  عراقچی نے بتایا کہ صدر ایران نے اسی طرح صراحت کے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم منجملہ تہران میں شہید ہنیہ پر دہشت گردانہ حملہ، بغیر جواب کے نہیں رہے گا اور اپنے وقت پر یہ جواب دیا جائے گا۔  

 ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان پر حالیہ صیہونی جارحیت پر خاموش اور لا تعلق  نہیں رہے گا اور لبنان کا ہمہ گیر دفاع اور حمایت کرے گا۔

 ارنا کے مطابق بلومبرگ نے شیطانی حرکت کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایران کے صدر نے امریکی  ذرائع ابلاغ کے سربراہوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے تیار ہے جس کی ایران کے وزیر خارجہ نے سختی سے تردید کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .